Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

Now Reading:

کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ 6 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی شکست دے دی ہے۔

کراچی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا جو کہ درست فیصلہ ثابت ہوا۔

پہلے کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 121 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 122 رنز کا ہدف ملا۔

کوئٹہ کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان سرفراز احمد اور ٹام بینٹن نے کیا لیکن پہلے ہی اوور میں 6 کے مجموعی اسکور پر ٹام بینٹن 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔

کوئٹہ کی ٹیم پورے اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 18.2 اوورز میں 121 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

Advertisement

بیٹنگ میں کوئٹہ کی جانب سے کرس گیل 39 جبکہ اعظم خان 17 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بولنگ میں کراچی کی جانب سے شاندار بولنگ کرتے ہوئے ارشد اقبال نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ وقاص مقصود نے 2، عماد وسیم، محمد عامر، عامر یامین اور ڈینئل کرسچن نے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی جانب سے شاندار آغاز نہ ہوا تاہم جو کلارک نے ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر کراچی کو میچ جتوادیا۔

بیٹنگ میں کراچی کی جانب سے جو کلارک نے جارحانہ اننگز کھیل کر 46 رنز بنائے۔

بولنگ میں کوئٹہ کی جانب سے محمد حسنین نے 2 کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ عثمان شنواری نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چھکے کیلئے 6 اور صفر کیلئے 0 استعمال ہوتا ہے؛ حارث رؤف کا آئی سی سی میں مؤقف
ایشیا کپ، پاکستان کی شاندار واپسی، بنگلا دیش کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی
صاحبزادہ فرحان اور دھونی کے اسٹائل میں مماثلت، مگر اعترض کیوں؟ گن سیلیبریشن اورکون کون کرچکا؟
بھارتیوں کو پھر مرچیں لگ گئیں، رونالڈو نے بھی حارث رؤف کے انداز میں رافیل گرایا، ویڈیو وائرل
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر