آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم ایک درجہ ترقی پاکر چھٹی پوزیشن پر آگئے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔
بلے بازوں کی تازہ رینکنگ میں پہلی اور دوسری پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ کین ولیمسن اور اسٹیوں اسمتھ بدستور بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
جو روٹ دو درجے ترقی پاکر تیسری پوزیشن پر آگئے جبکہ مارنس لبوشین اور ویرات کوہلی ایک ایک درجے تنزلی سے بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر چلے گئے۔
بابر اعظم ایک درجے ترقی پا کر چھٹی پوزیشن پر آگئےجبکہ چتیشور پجارا ایک درجے تنزلی پاکر ساتویں پوزیشن پر چلے گئے۔
ہینری نکلز ، بین اسٹوکس اور ڈیوڈ وارنر ایک ایک درجے ترقی پاکر بالتریب آٹھویں سے دسویں پوزیشن پر آگئے۔
💥 Joe Root enters top three
🔼 Babar Azam, Ben Stokes move up one spot
📉 Virat Kohli slips to No.5A lot of changes in the latest @MRFWorldwide ICC Test Player Rankings for batting 👀
Full rankings: https://t.co/OMjjVwOboH pic.twitter.com/TRwJwuRx88
— ICC (@ICC) February 10, 2021
پاکستان کے محمد رضوان اور اظہر علی بھی ترقی پاکر بالترتیب 16ویں اور 20ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
بولنگ کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں ہے۔پہلی اور دوسری پوزیشن پر بدستور بالترتیب پیٹ کمنز اور اسٹورٹ براڈ پہلی اور دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
جیمز اینڈرسن تین درجے ترقی پاکر تیسری جبکہ نیل ویگنر، جوش ہیزل ووڈ اور ٹم ساؤتھی ایک ایک درجے تنزلی کے بعد بالترتیب چوتھی سے چھٹی پوزیشن پر چلے گئے۔
https://twitter.com/ICC/status/1359414490165633027
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
