دورہ جنوبی افریقہ کے لیے اسکواڈ میں شامل ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی کورونا ٹیسٹنگ کی رپورٹ آگئی، دورہ جنوبی افریقہ کے لیے اسکواڈ میں شامل ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔
اسکواڈ میں شامل مجموعی طور پر 35 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔
16 مارچ کو کروائی گئی اس ٹیسٹنگ میں صرف ایک کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ باقی تمام 34 افراد جن کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے اور وہ کل جمعرات کو لاہور پہنچ جائیں گے۔
قومی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ 19 مارچ بروز جمعہ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔
جس کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اس کا اب دوبارہ ٹیسٹ جمعرات کو اس کی رہائشگاہ پر لیا جائے گا۔ اگر اس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آتی ہے تو اس کھلاڑی کو لاہور آنے کی اجازت دی جائے گی۔ جہاں 2 روزہ آئسولیشن کے بعد اس کا تیسرا ٹیسٹ لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
