Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہین شاہ آفریدی نے شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی کرلی؟

Now Reading:

شاہین شاہ آفریدی نے شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی کرلی؟

پاکستان ٹیم کے عالمی شہرت یافتہ اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے  سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق خود کو شاہد آفریدی کا فین کہنے والے عدنان  شنواری نامی ایک سوشل میڈیا صارف نے ٹوئیٹ کی جس میں انہوں شاہین شاہ آفریدی کو شاہد آفریدی کی بیٹی کے ساتھ منگنی ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

عدنان شنواری نے مزید لکھا کہ باقاعدہ اعلان اور منگنی کی باقاعدہ  رسم چند روز بعد کراچی میں ہوگی۔

انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کو بھی ٹیگ کیا۔

ان کی اس ٹوئیٹ سے سوشل میڈیا پر طوفان آگیا اور صارفین کی جانب سے اس خبر کی تصدیق سے متعلق پوچھا جانے لگا۔

بعض صارفین نے اسے جھوٹی خبر قرار دیتے ہوئے عدنان شنواری کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

جس کے بعد عدنان شنواری نے ایک اور ٹوئیٹ کی جس میں انہوں نے کہا میں اپنی خبر پہ اب بھی قائم ہوں۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کے والد ایاز خان کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کیلئے شاہدآفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگا ہے اور ان کے خاندان نے رشتہ دینے پر رضامندی بھی ظاہر کردی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہد آفریدی کی بیٹی کے ساتھ منگنی کی رسم جلد طے پا جائے گی جبکہ شاہد آفریدی کے خاندان سے دیرینہ تعلقات ہیں۔

واضح رہے کہ اس خبر کے حوالے سے شاہد آفریدی کی جانب سے تردید یا تصدیق نہیں کی گئی  ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر