
قومی فاسٹ بالر حسن علی کا دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی آگیاہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق حسن علی کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آگیا ہے، وہ کل بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن جائیں گے۔
ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ حسن علی ایک دن یعنی (24 گھنٹے ) آئسولیشن میں گزاریں گے۔ان کے اگلے دو ٹیسٹ 24 مارچ کو کیے جائیں گے۔ دونوں ٹیسٹنگ کے نتائج منفی آنے پر وہ ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقہ سفر کرسکتے ہیں۔
Update on men's national team testshttps://t.co/TzWAUbDQQb
Advertisement— PCB Media (@TheRealPCBMedia) March 22, 2021
ترجمان پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ قومی اسکواڈ میں شامل بقیہ 34 اراکین کی چوتھی اور آخری ٹیسٹنگ 24 مارچ کو ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News