Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدالت کا بابر اعظم کے خلاف ہراسانی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

Now Reading:

عدالت کا بابر اعظم کے خلاف ہراسانی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

لاہور کی سیشن عدالت نے بابر اعظم کے خلاف  ہراسانی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق  ایف آئی اے سائبر کرائم نے اپنی رپورٹ لاہور کی سیشن عدالت میں جمع کرائی۔

ایف آئی اے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ مدعیہ حامیزہ مختار نے مذکورہ نمبروں کے خلاف دھمکانے، بلیک میل کرنے اور نازیبا میسجز بھیجنے سے متعلق درخواست دی ہے۔

انکوائری کے دوران مدعیہ کو نوٹس جاری کیا اور بیان ریکارڈ کیاگیا۔ فراہم کیے گئے نمبر مریم احمد ،محمد بابراور سلیمی بی بی کے نام رجسٹرڈ تھے۔رجسٹرڈ نمبر کے ملزمان کو نوٹسز جاری کرکے طلب کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ  نوٹسز میں الزام الہیان کو بیان ریکارڈ کرنے موقف دینے کے لیے طلب کیا گیا۔ الزام الہیان کو تین مرتبہ نوٹسز جاری کرکے طلب کیا گیا لیکن  بابر اعظم انکوائری میں شامل نہ ہوئے۔

Advertisement

رپورٹ میں بتایا گیا کہ  بابر اعظم کی جگہ ان کا بھائی فیصل اعظم پیش ہوا اور بابر کے پیش ہونے کے  لیے مہلت طلب کی تاہم  بابر اعظم نے اب تک  انکوائری میں شامل ہوکر بیان ریکارڈ نہیں کروایا جبکہ بابر اعظم اس معاملے میں  قصور وار پائے گئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سلیمی بی بی نے  بھی تین نوٹسزوصول کرنے کے باوجود  اپنا بیان ریکارڈ نہیں کروایا جبکہ  مریم احمد  انکوائری میں شامل  ہوئیں لیکن مدعیہ کو پہچاننے سے انکار کردیا۔

ایف آئی اے رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مریم احمد نے اپنے نمبر سے مدعیہ کو  نازیبا میسجز کرنے سے انکاری کا بیان دیا۔مریم احمد کو ان کا موبائل فرانزک  کے لیے جمع کرانے کا کہا گیا جو انہوں نے نہیں دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے حامیزہ مختار کی درخواست پر فیصلہ سناتے  ہوئے ایف آئی اے کو بابر اعظم سمیت دیگر  ملزموں کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرکے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر