
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے۔
آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر آگئے ہیں۔
دیگر کھلاڑیوں میں حسن علی ، شاہین آفریدی اور نعمان علی نے اپنی کیرئیر بیسٹ رینکنگ حاصل کر لی ہے۔
حسن علی بولرز کی رینکنگ میں چودھویں، شاہین آفریدی بائیسویں جبکہ نعمان علی چھیالیسویں نمبر پر براجمان ہیں۔
Advertisementٹیسٹ پلئیرز رینکنگ:
حسن علی کا 6 درجہ ترقی کے بعد 14واں نمبر
شاہین شاہ کا 9 درجہ ترقی کے بعد 22واں نمبر
نعمان علی کا 8 درجہ ترقی کے بعد 46واں نمبر
اظہر علی کا 4 درجہ ترقی کے بعد 16واں نمبر
عابد علی کا 38 درجہ ترقی کے بعد 46واں نمبر
بابر اعظم کا 1 درجہ تنزلی کے بعد 10واں نمبر— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 12, 2021
بیٹنگ کی فہرست میں عابد علی 38 درجہ بہتری کے بعد 40 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ اظہرعلی 4 درجہ بہتری کے بعد 16 ویں نمبر آگئے ہیں۔
جاری کردہ رینکنگ کے مطابق نعمان علی کی بیٹنگ رینکنگ میں بھی بہتری آئی ہے۔انہوں نے 97 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر 35 درجے ترقی کے بعد 116 ویں نمبر پر جگہ بنا لی ہے۔
واضح رہے کہ بولرز اور آل راؤنڈرز کی ٹاپ ٹین فہرست میں کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کا نام شامل نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News