پی ایس ایل 6 میں آج دو میچزکھیلے جائیں گے جس میں کراچی کنگز اور ملتان سلطان جبکہ دوسرے ٹاکرے میں لاہور قلندرز کا پشاور زلمی سے آمنا سامنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق آج کے دن 2 میچز کھیلے جائیں گے جس میں دن کے پہلے مقابلے میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز شام چھ بجے میدان میں اتریں گے اور دن کے دوسرے ٹاکرے میں لاہور قلندرز کا پشاور زلمی سے آمنا سامنا رات گیارہ بجے ہوگا۔
کراچی کنگز پانچ میچز میں چھ پوائنٹس کے ساتھ ایونٹ کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے جبکہ لاہور قلندرز ایونٹ کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دینے کے بعد پانچ میچز سے آٹھ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے۔
ملتان سلطانز پانچ میچز میں دو پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبرپر ہے جبکہ پانچ میچز میں چھ پوائنٹس لے کر پشاور زلمی کی تیسری پوزیشن ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ پانچ میچز میں چھ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مایوس کن پرفارمنس کے باعث آخری نمبر پرہے کیونکہ اسکے پانچ مقابلوں سے صرف دو پوائنٹس ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
