چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ سیمی فائینل میں لڑائی کا واقعہ ہوا تھا، جس کے بعد پی ایچ ایف نے کھلاڑیوں پر پابندی اور جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اولمپین شفقت رسول پر پانچ سالہ پابندی اور دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ کپتان نیشنل بینک عماد شکیل بٹ پر ایک سالہ پابندی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوا ہے۔
[amazonad category=”Mobile”]
پنجاب ٹیم کے کھلاڑی محمد حسیب، کاشف شاہ، کامران ریاض پر دو سالہ پابندی اور ایک لاکھ روپے فی کس جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ کوچ پنجاب ٹیم مجاہد افضل پر بھی دو سالہ پابندی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوا ہے۔
واقعے میں ملوث کھلاڑی و آفیشلز ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ایونٹس میں حصہ نہیں لے سکیں گے جبکہ صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر (ر) خالد کھوکھر نے پی ایچ ایف تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی ہے۔
سزا کی زد میں آنے والے کھلاڑیوں کو صدر پی ایچ ایف سے چار ہفتوں میں اپیل کا حق حاصل ہے جبکہ سزا کا اطلاق میچ کی تاریخ سے ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
