
سعودی عرب میں دنیا کی سب سے بڑی اسپورٹس اکیڈمی بنانے کی منظوری مل گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے اسپورٹس اکیڈمی بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکیڈمی کا مقصد سعودی عرب میں کھیلوں کے شوقین افراد کی نئی نسل تیار کرنا ہے۔
اس ضمن میں اسپورٹس منسٹر شہزادہ کا کہنا ہے کہ یہ پراجیکٹ سعودی عرب کے لئے ایک خواب کی طرح ہے کیونکہ سعودی عرب کے ویژن 2030 کے آغاز سے کھیلوں کو اہمیت دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب نے کئی انٹرنیشنل ایونٹس کا انعقاد کیا ہے جن میں سپر کوپا اٹالین، فارمولا ای، ہیوی ویٹ باکسنگ، گولف اور ٹینس ٹورنامنٹ شامل ہیں۔
“محد اسپورٹس اکیڈمی” کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ اگلی ایک دہائی میں یہ دنیا کی سب سے بڑی اکیڈمی ہوگی۔
[amazonad category=”Auto”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News