قومی خواتین کرکٹ ٹیم اور خواتین کی اے کرکٹ ٹیم آئندہ ہفتے ویسٹ انڈیز کا دورہ کریں گی۔
پی سی بی اعلامیے کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم اور پاکستان ویمن اے ٹیم 23 جون کو لاہور سے ویسٹ انڈیز کیلئے روانہ ہوں گی۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1406833280251576325
دورہ یسٹ انڈیز کے دوران پاکستان ویمن ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ون ڈے میچز کھیلے گی جبکہ پاکستان ویمن اے ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلے گی۔
پاکستان ویمن ٹیم تیس جون، دو اور چار جولائی کو ٹی ٹوئنٹی جبکہ سات، نو ، بارہ ، پندرہ اور اٹھارہ جولائی کو ون ڈے میچز کھیلے گی۔
پاکستان ویمن اے ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی میچز تیس جون، دو اور چار جولائی جبکہ ایک روزہ میچز دس ، تیرہ اور سولہ جولائی کو ہوں گے۔
[amazonad category=”Auto”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
