دنیا کے معروف فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم کی جانب سے الیکٹرک کاروں میں سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق سرمایہ کاری کے بعد ڈیوڈ بیکھم برطانوی الیکٹرک کار کمپنی لوناز کے حصے دار بن گئے ہیں۔
سابق اسٹار فٹ بالر نے کمپنی کے دس فیصد شیئر خریدے ہیں تاہم دونوں جانب سے ڈیل طے پاجانے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ وناز سلورسٹون کمپنی وہ ہے جو رولز رائس، جیگوار اور رینج روور جیسی دنیا کی کلاسک کاروں کو الیکڑک کاروں میں تبدیل کرتی ہے۔
لوناز کمپنی نئی بیٹریز کی معیشت کے چھوٹے لیکن بڑھتے ہوئے رجحان کا اہم حصہ ہے، جو آلودگی پھیلانے والے انجنوں کی متبادل بیٹریاں اور الیکٹرک موٹروں پر کام رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
