
گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں اپنی بہترین کارکردگی دیکھانے والے قومی کرکٹر آصف علی کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اپنی کامیابی کا راز بتایا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں آصف علی کا ویڈیو بیان شامل ہے۔
Last night’s star performer with the bat @AasifAli2018 reviews his innings and the guidance he received from @realshoaibmalik
#WeHaveWeWill #T20WorldCup pic.twitter.com/ya6UfFOAqdAdvertisement— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 27, 2021
نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار چھکوں سے فتح دلانے والے قومی کرکٹر آصف علی نے بتایا ہے کہ ان کی کامیابی کا راز شعیب ملک ہیں جنہوں نے انہیں فیلڈ اور پریکٹس میں ان کا حوصلہ بڑھایا ۔
آصف علی کا کہنا تھا کہ تمام اوورز دیکھ کے کھیل کے میدان میں اترا تھا اور پھر جب مجھے گیند لگی تو سوچ لیا کہ جیت کر ہی جانا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں آخری اوورز میں آصف علی کے 3 چھکوں اور شعیب ملک کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے 135 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News