گزشتہ روز پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جانب سے حاصل کی جانے فتح کو پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کے نام کردیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیم کی جیت کو سیکیورٹی اداروں کے نام کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے۔
Dedicating this win to all security forces of Pakistan 🇵🇰. Well done boys keep working hard for 🏆 In Shaa Allah. Pakistan 🇵🇰 Zindabad. #PakvsNewzealand #Worldcup2021 pic.twitter.com/bLDK9jdWeg
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) October 26, 2021
محمد حفیظ نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں کامیابی کے بعد ایک ٹوئٹ میں قومی ٹیم کی سیلفی شیئر کی اور کہا کہ وہ یہ جیت پاکستان کی تمام سیکیورٹی فورسز کے نام کرتے ہیں۔
انہوں نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو داد دیتے ہوئے کہا کہ اسی طرح سخت محنت کی تو انشاء اللہ ورلڈ کپ ہمارا ہوگیا، پاکستان زندہ باد۔
واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں 8 گیندوں قبل ہی 5 وکٹ سے شکست دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
