Advertisement
Advertisement
Advertisement

شین وارن کو موٹر سائیکل چلانا مہنگا پڑگیا، حادثے میں زخمی

Now Reading:

شین وارن کو موٹر سائیکل چلانا مہنگا پڑگیا، حادثے میں زخمی

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق بولر شین وارن موٹرسائیکل سے گرکر زخمی ہوگئے ہیں۔

سابق آسٹریلیا لیگ اسپنر شین وارن موٹرسائیکل سے گر کرزخمی ہوگئے۔ آسٹریلوی میڈیا کےمطابق سڈنی میں شین وارن اپنا پاوں اور کولہا چیک کروانےکے لیے موٹرسائیکل پر ڈاکٹر کے پاس جارہے تھے کہ  اس دوران موٹرسائیکل سلپ ہوگئی اور وہ پندرہ منٹ تک سلائیڈ کرتے رہے۔

شین وارن کا کہنا ہےکہ مجھے کافی چوٹیں آئی ہیں اور درد بھی بہت محسوس کررہا ہوں جبکہ اس حادثے میں ان کا بیٹا بھی ان کے ہمراہ تھا جو محفوظ رہا ہے۔

میڈٰیا رپورٹس کے مطابق اس حادثے میں ان کا پاوں بھی ٹوٹتے ٹوٹتے رہ گیا ہے جبکہ اس سے قبل سال 2019 میں انہیں تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرنے پر ایک سال کی پابندی کا بھی سامنا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امید کی جارہی ہے کہ شین وارن ایشز سیریز میں کمںٹرہ کے لیے موجود ہوں گے جبکہ 8 دسمبر سے گابا یا برسبن کرکٹ گراؤنڈ میں ایشز کی ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہو رہا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ شین وارن آسٹریلیوی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر ہیں جو 145 ٹیسٹ میچز، 194 ون ڈے میچز اور 73 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

علاوہ ازیں شین وارن نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 708 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ ون ڈے میں 293 اور ٹی ٹوئنٹی میں 70 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

یاد رہے کہ شین وارن نے 2 جنوری 1992 میں اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں انڈیا کے خلاف ڈیبیو کیا تھا جبکہ انہوں نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ 2007 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر