
کرکٹ اسکاٹ لینڈ نے بھارت کو کھلا چیلنج کیا ہے کہ اگر ٹرافی چاہیئے تو پہلے ہمیں ہرانا ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کردہ پیغام میں اسکاٹ لینڈ نے اپنے کپتان کائل کوئٹزر کو ہالی ووڈ فکشن فلم کے ہیرو کیپٹن امریکہ سے تشبیح دیتے ہوئے بھارت کو خبر دار کیا ہے کہ اسے ٹرافی کے حصول کے لیے پہلے انہیں ہرانا ہوگا۔
Same energy pic.twitter.com/blN5nKiX0j
— Cricket Scotland (@CricketScotland) November 5, 2021
بھارت اور اسکاٹ لینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ 2 کا یہ اہم میچ آج شام 7 بجے دبئی میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ اپنے ابتدائی تینوں میچز ہار کر ایونٹ سے باہر ہوچکا ہے تاہم بھارت کو ایونٹ میں اپنا سفر جاری رکھنے کے لیے اس کے خلاف لازمی فتح درکار ہے۔
گروپ 2 سے پاکستان پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکاہے، اب دوسری پوزیشن کے لیے نیوزی لینڈ ،بھارت اور افغانستان کی جدوجہد جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News