Advertisement
Advertisement
Advertisement

بنگلادیش کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست، شاہینوں کا شاندار کلین سوئپ

Now Reading:

بنگلادیش کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست، شاہینوں کا شاندار کلین سوئپ

ڈھاکہ: پاکستان نے بنگلادیش کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست دے دی ہے جبکہ اس سیریز میں شاہینوں نے کلین سوئپ کیا ہے۔

ڈھاکہ کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 125 رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان ٹیم نے آخری اوور کی آخری گیند پر سنسنی خیز مقابلے کے بعد پورا کرلیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے حیدر علی نے سب سے زیادہ 38 گیندوں پر 45 رنز اسکور کیے جبکہ قومی ہیرو محمد رضوان نے 43 گیندوں پر 40 رنز اسکور کیے اور کپتان بابر اعظم نے 25 گیندوں پر 19 رنز بنائے۔

بنگلادیش کی جانب سے محمود اللہ نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ امین الاسلام اور شہید الاسلام نے 1،1 کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

پہلی اننگ

Advertisement

بنگلادیش کی جانب سے محمد نعیم نے 50 گیندوں پر 47 رنز اسکور کیے جبکہ شمیم حسین 22، عاطف حسین 20 اور محمود اللہ نے 13 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے اچھی بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 5 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ عثمان قادر نے بھی 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

علاوہ ازیں اس میچ میں ڈیبیو کرنے والے شاہ نواز نے اپنے کیریئر کی پہلی وکٹ حاصل کی جبکہ حارث روف بھی ایک کھلاڑی کو آوٹ کرسکے۔

دوسری جانب قومی اسکواڈ میں آج 4 تبدیلیاں کی گئی تھیں جس میں سرفراز احمد، افتخار احمد، عثمان قادر اور شاہ نواز دھانی کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے اس ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کیا ہے جبکہ اس سے قبل کھیلے گئے دو میچز میں سے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی تھی اور سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے باآسانی 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

یاد رہے کہ قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ آج شام ساڑھے 6 بجے ڈھاکا سے بذریعہ دبئی وطن واپس روانہ ہوگا تاہم اسپنرز عماد وسیم اور عثمان قادر کچھ روز دبئی میں فیملیز کے ہمراہ قیام کے بعد وطن واپس روانہ ہوں گے۔

Advertisement

خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر سے چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر