Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہد آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی تردید کردی

Now Reading:

شاہد آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی تردید کردی

کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان اور ممتاز آل راؤنڈر شاہد خان  آفریدی نے  کوئٹہ گلیڈیٹر کی نمائندگی کی تردید کردی ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ میں اگلی لیگ میں کس فرنچائز کی نمائندگی کروں گا،  اس کا خود مجھے بھی پتہ نہیں، ملتان سلطانز، کوئٹہ گلیڈی ایٹر یا کوئی اور ٹیم  ہوگی،معلوم نہیں۔

شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 7 میں کھیلنےکے لیے ابھی ٹیم کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ  دونوں فرنچائز کے ذمہ دار مجھ سے پیار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے اونر ندیم عمر متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ پی ایس ایل کے اگلے سیزن  میں شاہد خان آفریدی ان کی فرنچائز کے ساتھ ہوں گے۔

یاد رہے کہ شاہد خان آفریدی اس سے قبل پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز، ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

Advertisement

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے ساتھویں ایڈیشن کے میچز کراچی اور لاہور میں کروانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جبکہ اگلے ایڈٰشن کے لیے پلیئرز کا ڈرافٹ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر