آئی سی سی نے 29 سال بعد عالمی سطح کے کرکٹ ٹورنامنٹ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کو دے دی ہے۔
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے 2031 تک کے میگا ایونٹس کے میزبانوں کا اعلان کردیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی میزبانی امریکہ اور ویسٹ انڈیز کے سپرد کردی گئی ہے۔
اسی طرح 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت اور سری لنکا کریں گے اور 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی ساؤتھ افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا کریں گے۔
علاوہ ازیں 2028 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ آسٹریلیا نیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہوگا اور 2029 کی چیمپیئنز ٹرافی بھارت میں کھیلی جائے گی۔
سال 2030 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ انگلینڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں ہوگا جبکہ 2031 کا ون ڈے ورلڈ کپ بھارت اور بنگلہ دیش کی مشترکہ میزبانی میں کروایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News