سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین کی بیوی ان کے دفاع میں سامنے آگئی ہیں۔
سابق آسٹریلوی کپتان ٹیم پین کی بیوی بانی کا ان کے دفاع میں کہنا تھا کہ ’مجھے ٹیم پین کے لیے بہت زیادہ ہمدردی ہے، حالانکہ 2018 میں ہم نجی طور پر اس سب سے گزرے ہیں‘۔
بانی کا کہنا تھا کہ اس کیس کو دوبارہ کھولنا نا انصافی ہے اور کوئی بھی بالکل صحیح نہیں ہوتا، آپ کو لوگوں کو دوسرا موقع دینا ہوگا۔
بانی پین کا کہنا تھا کہ ٹم نے مجھے آکر ساری باتیں بتائیں جبکہ ایسا کرنے کی ضرورت نہیں تھی لیکن ان کا سچائی بتانے کی وجہ سے میرے دل میں ان کے لیے بہت عزت ہے۔
بانی پین کا مزید کہنا تھا کہ یہ کبھی محبت کا سوال نہیں تھا اور ہم نے ہمیشہ ایک دوسرے سے دل سے پیار کیا ہے۔ ایمانداری سے کہوں تو اس حادثے نے میرا دل توڑ دیا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ نہ مناسب ہے اور مجھے اس کے لیے افسوس ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ٹم پین نے اپنی ڈومیسٹک ٹیم تسمانیہ کی ایک ملازمہ کو دوہزار سترہ میں نازیبا پیغامات بھیجے تھے۔
تاہم اب حقائق سامنے آنے پر گزشتہ روز ٹم پین نے کپتان سے استعفی دینے کا بھی اعلان کردیا ہے۔
دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے ٹیم پین کیس میں حقائق چھپانے کی غلطی کا بھی اعتراف کیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے سربراہ رچرڈ کے مطابق اس وقت کرکٹ بورڈ کا سربراہ میں نہیں تھا تاہم کرکٹ آسٹریلیا نے دوہزار اٹھارہ میں ٹم پین کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بناکر غلط مثال قائم کی تھی۔
رچرڈ کا کہنا تھا کہ ٹیم کےکپتان کو ہر لحاظ سے ایک بہترین اور مثالی کردار کا مالک ہونا چاہئیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News