Advertisement
Advertisement
Advertisement

شعیب اختر کی پی ٹی وی اسپورٹس سے صلح ہوگئی

Now Reading:

شعیب اختر کی پی ٹی وی اسپورٹس سے صلح ہوگئی

سول عدالت نے پی ٹی وی کا شعیب اختر کے خلاف ہرجانے کا دعوی خارج کردیا ہے جبکہ عدالت نے پی ٹی وی کا دعوی واپس لینے کی بنیاد پر خارج کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی نے دعوی میں شعیب اختر کے خلاف لگائے گئے الزامات واپس لے لئے ہیں جس کے بعد سول عدالت نے پی ٹی وی کے شعیب اختر کے خلاف ہرجانے کے دعوی کو خارج کردیا ہے جبکہ ہرجانے کے دعوی کی سماعت سول جج عابد مہر نے کی۔

پی ٹی وی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شعیب اختر کی پی ٹی وی اسپورٹس سے صلح ہو گئی ہے اور شعیب اختر کے خلاف 10 کروڑ 33 لاکھ کے دعوی میں مزید کارروائی نہیں کرنا چاہتے۔

پی ٹی وی نے موقف اختیار کیا کہ شعیب اختر سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر تجزیہ کے لئے پروگرام کا معاہدہ کیا جس کے تحت شعیب اختر نے 36 پروگرامز میں تجزیہ دینا تھا اوت شعیب اختر معاہدے کے تحت پی ٹی وی کے علاوہ کسی بھی چینل پر تجزیہ نہیں دے سکتے تھے۔

دعوی میں موقف اختیار کیا گیا کہ شعیب اختر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے دوران 25 اکتوبر کو 2 نجی چینلز پر تجزیہ دیا اور انہوں نے بیماری کے جواز پر 25 اکتوبر کو پی ٹی وی اسپورٹس پر تجزیہ نہ دینے کا بلاجواز عذر پیش کیا۔

Advertisement

دعوی میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ قومی کرکٹ میں موجودگی کے وقت بھی شعیب اختر ذمہ داریوں سے لاپروائی برتتے رہے ہیں اور شعیب اختر اپنے خراب رویے کے سبب کئی بار قومی ٹیم سے بھی نکالے جا چکے ہیں۔

دعوی میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شعیب اختر نے 26 اکتوبر کو پروگرام اینکر نعمان نیاز سے جھڑپ کو جواز بنا کر آن ایئر پروگرام میں استعفی دے دیا جبکہ شعیب اختر اور پی ٹی وی معاہدہ ختم کرنے سے 3 ماہ قبل نوٹس دینے کے پابند ہیں۔

دعوی میں مزید موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شعیب اختر نے معاہدہ ختم کرنے سے قبل نوٹس نہیں دیا اور نہ ہی 3 ماہ کی رقم ادا کی اور شعیب اختر کے رویے کی وجہ سے پی ٹی وی کو مالی نقصان پہنچا جبکہ دعوی میں استعدعا کی گئی تھی کہ معاہدے ک خلاف ورزی پر شعیب اختر کے خلاف 10 کروڑ 33 لاکھ روپے کی ڈگری جاری کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے احتجاج اور یو اے ای سے میچ پر بھارتی میڈیا آئی سی سی پر برس پڑا
آئی سی سی کا دہرا معیار ، 2008 میں بھارتی ٹیم کے احتجاج پر امپائراسٹیوبکنر کوہٹادیا گیا تھا
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
مصافحے کے بعد نیا انکار؛ سوریا کمار کا ایشیاکپ کی ٹرافی محسن نقوی سے لینے سے انکار
ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا، میچ ہارنے پر راشد خان کی پاکستانی امپائر سے بدتمیزی
پاکستان اور یو اے ای کا میچ آج شیڈول کے مطابق کھیلے جانے کا امکان، تیاریاں مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر