چٹاگانگ: قومی ٹیسٹ اسکواڈ کی ٹریننگ سیشن میں مشقیں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چٹاگانگ میں قومی کھلاڑیوں کی نیٹ سیشنز میں خصوصی مشقیں جاری ہیں جبکہ فیلڈنگ سیشن میں سلپ اور گراونڈ فیلڈنگ پر توجہ دی جاری۔
ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں قومی اسکواڈ کا ٹریننگ سیشن تین گھنٹے تک جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہورہا ہے جس کا پہلا میچ 26 نومبر سے چٹاگانگ میں شروع ہوگا جو 30 نومبر جاری رہے گا۔
ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے 8 دسمبر کے درمیان ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی گئی جس میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کو کلین سوئپ کردیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News