ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر سارجیو ایگویرو کا کیریئر خطرے میں پڑ گیا ہے کیونکہ انہیں 33 سال کی عمر میں دل کا عارضہ لاحق ہوگیا ہے۔
ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر سارجیو ایگویرو کو 33 سال کی عمر میں دل کا عارضہ لاحق ہوگیا ہے جس کے بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ لینے پر غور شروع کردیا ہے۔
واضح رہے کہ سارجیو ایگویرو کو گزشتہ دنوں بارسلونا کی طرف سے الاویکس کے خلاف میچ کھیلتے ہوئے اپنی بیماری کے بارے میں پتہ چلا تھا جب میچ کے 42 ویں منٹ میں انہیں میدان چھوڑ کر باہر جانا پڑا تھا۔
بعد ازاں انہیں کارڈیولوجسٹ ٹیسٹ کے لیے اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی بیماری کی تشخیص ہوئی۔
کیٹالنیا ریڈیو کے مطابق سرجیو ایگویرو مبینہ طور پر کارڈیک ایردھیا سے متاثر ہیں۔ جو معمولی نہیں ہے اور یہ سنگین بیماری ان کے کیریئر کو خطرے میں بھی ڈال سکتی ہے جبکہ وہ اس بیماری کے سبب ریٹائرمنٹ بھی لے سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News