Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 7 سے قبل زلمی کے پشاور میں تین روزہ ٹرائلز اختتام پذیر

Now Reading:

پی ایس ایل 7 سے قبل زلمی کے پشاور میں تین روزہ ٹرائلز اختتام پذیر

پاکستان سپر لیگ سیزن سیون سے قبل پشاور زلمی کی پشاور میں سرگرمیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں پشاور زلمی کی جانب سے صوابی اور جمرود کے بعد پشاور میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔

اسلامیہ کالج پشاور میں ہونے والے ٹرائلز میں پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ اور کوچ محمد اکرم نے ٹرائلز لیے اور ساتھ ہی نوجوان کرکٹرز کو کوچنگ ٹپس بھی دیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی صوابی ،جمرود اور پشاور میں ہونیوالے تین روزہ ٹرائلز میں دو سو سے زائد نوجوان کرکٹرز شریک ہوئے۔

پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا کہ پشاور زلمی گراس روٹ لیول پر نوجوان کرکٹرز کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینے پر یقین رکھتا ہے ۔ پی ایس ایل سیون سے پشاور زلمی نے ایمرجنگ کٹیگری اور مستقبل کے پیش نظر نوجوان کرکٹرز کے ٹرائلز لیے ہیں۔ ان نوجوان کرکٹرز کے ٹرائلز کے بعد ڈیٹا بیس بنالیا ہے جو مستقبل میں کام آئے گا۔

پی ایس ایل 2022 کی ڈرافٹنگ کے لیے 8 دسمبر کی تاریخ کو فائنل کیا گیا تھا تھا تاہم اب اسے ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔ 8 دسمبر کو ہونے والی ڈرافٹنگ کی نئی تاریخ اب 15 دسمبر تجویز کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر