بھونیشور: پاکستان جونئر ہاکی ٹیم کے کھلاڑی رضوان علی نے مصر کے خلاف کھیلے گئے میچ میں شاندار گول ہیٹرک کی ہے۔
جونئر ہاکی ورلڈ کپ بھارت کے شہر بھونیشور میں جاری ہے جس میں پاکستان جونئر ہاکی ٹیم نے اپنا دوسرا میچ مصر کے خلاف کھیلا جو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے شروع ہوا۔
پاکستان جونئر ٹیم نے اس مقابلے میں مصر کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی جبکہ پاکستان کی جانب سے ڈریگ فلکر رضوان علی نے تین گول کرکے ہیٹ ٹرک اپنے نام کی۔
رضوان علی نے کھیل کے 19 ویں، 32 ویں اور 53 ویں منٹ میں گول اسکور کئے جبکہ نائب کپتان معین شکیل مین آف دی میچ قرار پائے۔
نائب کپتان معین شکیل کا کہنا تھا کہ کوچ کے دیئے گئے پلان پر عمل کیا اور پینلٹی کارنرز حاصل کئے جس کا فائدہ اٹھایا، انہوں نے مزید کہا کہ اگلے میچ میں ارجنٹائن کے خلاف بہتر میچ حکمت عملی اپنائیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اپنا پول کا تیسرا اور آخری میچ ارجنٹائن کے خلاف کل 28 نومبر کوپاکستانی وقت کے مطابق 4:30 بجے کھیلے گا۔
یاد رہے کہ جونئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کا پہلا مقابلہ جرمنی سے ہوا جس میں جرمنی نے پاکستان کو 5 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی تھی۔
جرمنی کی جانب سے اسٹروتھ آف، سیج برگ، شوارزہاٹ نے ایک اور شوارزہاٹ نے دو گول کئے جبکہ پاکستان کی جانب سے عبدالحنان اور حماد انجم نے گول ایک ایک گول سکور کئے۔
جرمنی کی جانب سے اسٹروتھ آف، سیج برگ، شوارزہاٹ نے ایک اور شوارزہاٹ نے دو گول کئے جبکہ پاکستان کی جانب سے عبدالحنان اور حماد انجم نے گول ایک ایک گول سکور کئے۔
خیال رہے کہ جونئر ہاکی ورلڈ کپ انڈیا کے شہر بھوبنیشور میں 24 نومبر تا 5 دسمبر تک کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم سمیت 16 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جنہیں 4 پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News