ڈھاکہ: پاکستان نے بنگلادیش کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کرلیا ہے۔
پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گئی جس میں پاکستان ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو کلین سوئپ کردیا ہے۔
پاکستان نے یہ سیریز 3،0 کے مقابلے میں اپنے نام کرلی ہے جبکہ سیریز جیتنے کے باوجود پاکستان ٹیم کو وننگ ٹرافی نہیں دی گئی ہے۔
پاکستان کو وننگ ٹرافی نہ ملنے پر سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہوگیا تاہم اب ٹرافی نہ ملنے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔
اسپورٹس جنرلسٹ عبدالغفار کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کو وننگ ٹرافی تیسٹ سیریز کے اختتام پر دی جائے گی، چونکہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ابھی دستیاب نہیں تھے جس کی وجہ سے ابھی ٹرافی نہیں دی گئی۔
کلین سوئیپ کرلیا لیکن ٹرافی کیوں نہ ملی ؟
کب ملے گی ؟#PakvBanhttps://t.co/uJe1Wd4nTs— Abdul Ghaffar (Replay, Dawn News) (@GhaffarDawnNews) November 22, 2021
واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش کو آخری اوور کی آخری گیند پر 5 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔
اس سے قبل کھیلے گئے دونوں ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے پاکستان ٹیم نے اپنا پہلا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے اپنے نام کیا تھا جبکہ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے باآسانی 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
یاد رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب بنگلادیش ٹیم اپنے ہوم گرانڈ پر پہلی بار سیریز میں تین صفر سے ہارا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر سے چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل تمام 14 کھلاڑیوں کی کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی ہے جس کے بعد قومی ٹیسٹ اسکواڈ میزبان ٹیم بنگلادیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے آج چٹاگانگ روانہ ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News