
سوشل میڈیا صارفین نے قومی کرکٹر شاداب خان کی ہمشکل کو ڈھونڈ نکالا ہے جو دکھنے میں ہو بہو مسکراتے ہوئے شاداب خان لگتی ہیں۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی مینز ورلڈ کپ تو اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے لیکن اس سے جڑی خبریں آئے روز سامنے آتی رہتی ہیں تاہم اب سوشل میڈیا صارفین نے قومی کرکٹر شاداب خان کی ہمشکل خاتون کو ڈھونڈ نکالا ہے جن کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہورہی ہیں۔
ٹوئٹر پر ایک خاتون نے شاداب خان کے ساتھ ان کی ہمشکل خاتون کی تصویر شیئر کی ہے جس کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’میں اسے کیسے نہ دیکھوں‘۔
https://twitter.com/crackheadenerji/status/1459827088110895106?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1459827088110895106%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F269627-
خاتون صارف کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اور شاداب خان خاصی مماثلت رکھتے ہیں جبکہ دونوں کے ہنسنے کا انداز بھی خاصا مشابہت رکھتا ہے۔
تصویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے مزے مزے کے جوابات بھی دیکھنے کو ملے اور کسی نے ان خاتون کو شاداب شبانہ قرار دیا تو کسی نے انہیں شاداب کی فلٹر کاپی جبکہ کئی صارفین نے تو حیرت کا اظہار کیا۔
@76Shadabkhan Shaddy is That You.. 😁 #Shadab pic.twitter.com/16J6fLhdep
— 𝔽ᵃᎥ丂a𝕝 ❤ (@OyeFaiFu21) November 12, 2021
AdvertisementFemale version of Shadab Khan❣️😂 #shadab pic.twitter.com/orIBiA2Plz
— Hijab_Zahra (@Hijabezahra23) November 13, 2021
https://twitter.com/deepwaters29/status/1459972334463369216?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1459972334463369216%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F269627-
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News