
مظفر گڑھ: تھل کے صحراؤں میں چھٹی تھل جیپ ریلی کا آغاز ہوگیا ہے جس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے نامور ریسرز پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تھل کے صحراؤں میں چھٹی تھل جیپ ریلی کا آغاز ہوا جس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے نامور ریسرز پہنچ گئے جبکہ خواتین ریسرز کی بھی بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی۔
ریلی کے پہلے روز رجسٹریشن، ٹیگنگ اور طبی معائنہ کا عمل جاری ہے جبکہ مظفرگڑھ اور لیہ کے درمیان صحرائے تھل میں 190 کلومیٹر کا ٹریک تیار کیا گیا ہے۔
تھل کے صحراؤں میں جیپ ریسرز کے درمیان دلچسپ مقابلے ہوں گے جبکہ یہ میلا چار روز تک سجا رہے گا جس کا اختتام ہار جیت کے ساتھ 28 نومبر کو ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News