سڈنی: کرکٹ آسٹریلیا نے ٹیم پین کیس میں حقائق چھپانے کی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے اعتراف کیا ہے کہ ٹم پین کیس میں دوہزار اٹھارہ میں حقائق چھپانےکا غلط فیصلہ کیا گیا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے سربراہ رچرڈ کے مطابق اس وقت کرکٹ بورڈ کا سربراہ میں نہیں تھا تاہم کرکٹ آسٹریلیا نے دوہزار اٹھارہ میں ٹم پین کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بناکر غلط مثال قائم کی تھی۔
رچرڈ کا کہنا تھا کہ ٹیم کےکپتان کو ہر لحاظ سے ایک بہترین اور مثالی کردار کا مالک ہونا چاہئیے۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ٹم پین نے اپنی ڈومیسٹک ٹیم تسمانیہ کی ایک ملازمہ کو دوہزار سترہ میں نازیبا پیغامات بھیجے تھے۔
تاہم اب حقائق سامنے آنے پر گزشتہ روز ٹم پین نے کپتان سے استعفی دینے کا بھی اعلان کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News