Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹم پین اسکینڈل: آسٹریلوی بورڈ اور تسمانیہ کرکٹ ایسوسی ایشن آمنے سامنے

Now Reading:

ٹم پین اسکینڈل: آسٹریلوی بورڈ اور تسمانیہ کرکٹ ایسوسی ایشن آمنے سامنے

کرکٹ تسمانیہ نے ٹم پین کے ساتھ آسٹریلوی بورڈ کے سلوک کو ’خوفناک‘ قرار دے دیا ہے۔

چیئرمین کرکٹ تسمانیہ اینڈریو گیگن کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کپتان کے اسکینڈل کو سنبھالنے کا طریقہ ایسا تھا جیسا ٹم پین کو آسٹریلوی بورڈ نے بس کے نیچے پھینک دیا ہو، یہاں تسمانیہ کرکٹ کمیونٹی اور عام شہریوں میں غصہ واضح ہے۔

اینڈریو گیگن کا کہنا تھا کہ جس وقت کرکٹ آسٹریلیا کو ٹم پین کو سپورٹ کرنا چاہیے تھا، نہیں کیا گیا جبکہ ٹم پین گزشتہ چار سالوں میں آسٹریلوی کرکٹ کے لیے روشنی کی کرن تھے۔

کرکٹ تسمانیہ کا کہنا ہے کہ سیکسٹنگ اسکینڈل کے بعد پین کو آسٹریلیا کی ٹیسٹ کپتانی سے دستبردار ہونا پڑا جبکہ بل لاری کے ساتھ 50 سال قبل کے بعد، یہ کسی کپتان سے سب سے بدترین سلوک ہے۔

کرکٹ تسمانیہ کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی بورڈ کو ٹم پین کو ایسی پوزیشن میں نہیں رکھا جانا چاہئے تھا جہاں اُسے استعفیٰ دینا پڑتا جبکہ تین سال قبل آزاد انکوائری کے ذریعہ طے کیا گیا تھا کہ یہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں ہے۔

Advertisement

کرکٹ تسمانیہ کا مزید کہنا تھا کہ ایک متفقہ اور نجی تبادلہ تھا جو دو بالغوں کے درمیان ہوا اور اسے دہرایا نہیں گیا۔

دوسری جانب سابق آسٹریلوی کپتان کی بیوی بھی ان کے دفاع میں سامنے آگئی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ’مجھے ٹیم پین کے لیے بہت زیادہ ہمدردی ہے، حالانکہ 2018 میں ہم نجی طور پر اس سب سے گزرے ہیں‘۔

بانی کا کہنا تھا کہ اس کیس کو دوبارہ کھولنا نا انصافی ہے اور کوئی بھی بالکل صحیح نہیں ہوتا، آپ کو لوگوں کو دوسرا موقع دینا ہوگا۔

بانی پین کا کہنا تھا کہ ٹم نے مجھے آکر ساری باتیں بتائیں جبکہ ایسا کرنے کی ضرورت نہیں تھی لیکن ان کا سچائی بتانے کی وجہ سے میرے دل میں ان کے لیے بہت عزت ہے۔

بانی پین کا مزید کہنا تھا کہ یہ کبھی محبت کا سوال نہیں تھا اور ہم نے ہمیشہ ایک دوسرے سے دل سے پیار کیا ہے۔ ایمانداری سے کہوں تو اس حادثے نے میرا دل توڑ دیا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ نہ مناسب ہے اور مجھے اس کے لیے افسوس ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر