
گزشتہ روز نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران ایک خاتون کو بار بار اسکرین پر دکھایا جارہا تھا لیکن کسی کو نہیں معلوم کہ خاتون کون ہیں۔
اس حوالے سے کچھ معلومات حاصل ہوئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے میچ سے اس خاتون کا بہت گہرا تعلق تھا کیونکہ یہ نیوزی لینڈ کے ایک کھلاڑی کی والدہ ہیں۔
نیوزی لینڈ ٹیم کے کھلاڑی ڈیرل مچل کی والدہ پورے میچ میں ٹیم کو بھرپور سپورٹ کرتی رہی اور بعض اوقات انہیں تناؤ میں بھی دیکھا گیا ۔
اپنی والدہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈیرل مچل نے بتایا کہ ان کی والدہ صرف ان کا میچ دیکھنے کیلئے بہت لمبا سفر کرکے آئی ہیں۔
خیال رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
ڈیرل مچل نے چار چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 72 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچایا اور انہیں اس کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News