
ڈھکہ: بنگلادیش کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں پاکستان کو جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈھاکہ کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ جاری ہے جس میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
بنگلادیش کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنانے میں کامیاب رہی اور پاکستان کو جیت کے لیے 128 رنز درکار ہیں۔
بنگلادیش کی جانب سے عاطف حسین 34 گیندوں پر 36 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ اس کے علاوہ نورالحسن نے 22 گیندوں پر 28 رنز اسکور کیے جبکہ مہدی حسن 20 گیندوں پر 30 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور محمد وسیم نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ شاداب خان، محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ پانچ سال بعد یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان بنگلہ دیش میں کوئی دو طرفہ سیریز کا میچ کھیلے جارہا ہے۔ دونوں ٹیمیں اس سے قبل 12 مرتبہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں مدمقابل آچکی ہیں۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والے میچز میں 10 مرتبہ پاکستان نے فتح حاصل کی ہے جبکہ بنگلہ دیش نے جن دو میچز میں کامیابی حاصل کی تھی وہ دونوں بنگلہ دیش میں ہی کھیلے گئے تھے۔
یاد رہے کہ سیریز کا دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ بھی بالترتیب 20 اور 22 نومبر کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔
دورہ بنگلادیش کے دوران پاکستان ٹیم بنگلا دیش سے 2 ٹیسٹ میچز بھی کھیلے گی جس کا پہلا میچ 26 نومبر سے 30 نومبر کے درمیان کھیلا جائے گا۔
جبکہ ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 4 دسمبر سے شروع ہوگا جو 8 دسمبر تک جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News