لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین کے اخراجات ویب سائٹ پر جاری کردیے گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے موجودہ چیئرمین رمیز راجہ اور سابق چئیرمین احسان مانی کے اخراجات کی رپورٹ جاری کردی ہے جبکہ سابق چئیرمین احسان مانی کے تین سالہ اخراجات کی بھی مکمل تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔
دستاویزات کے مطابق سابق چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے تین سال میں 3 کروڑ 61 لاکھ 63 ہزار 835 روپے خرچ کیے جبکہ احسان مانی نے سب سے زیادہ رقم رہائش کی مد میں موصول کی۔
احسان مانی نے رہائش کے لیے 1 کروڑ 23 لاکھ 53 ہزار روپے سے زائد خرچ کیے جبکہ احسان مانی کے غیر ملکی دوروں پر 1 کروڑ پانچ لاکھ 75 ہزار روپے کا خرچ آیا۔
دستاویزات کے مطابق سابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ملکی سفر پر 54 لاکھ 27 ہزار 678 روپے خرچ کیے ہیں۔
دوسری جانب موجودہ چئیرمین پی سی بی رمیز راجا کے ستمبر کے اخراجات بھی جاری کردیے ہیں جس میں رمیز راجا نے صرف 1 لاکھ 50 پچاس ہزار 424 روپے خرچ کیے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ مالی سال کی ہر سہہ ماہی اخراجات کی رپورٹ جاری کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News