
قومی کرکٹر محمد رضوان کے خوبصورت گھر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس نے ہر طرف دھوم مچادی ہے۔
قومی کرکٹر محمد رضوان کے خوبصورت گھر نے ہر طرف دھوم مچادی ہے جبکہ ان کے گھر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے گھر کے اندرونی اور بیرونی مناظر کو دکھایا گیا ہے۔
قومی کرکٹر محمد رضوان پہلے اندرون پشاور میں رہائش پذیر تھے تاہم اب وہ پشاور گارڈن کے علاقے رضوانز اسٹریٹ میں رہتے ہیں۔
ویڈیو میں ان کے گھر میں موجود جم بھی دکھایا گیا ہے جبکہ اس ویڈیو میں ان کے گھر کے بیسمنٹ میں موجود مخصوص گیلری بھی دکھائی گئی ہے جو محمد رضوان نے ٹرافی کے لیے مختص کی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد رضوان کی مخصوص گیلری میں ان کی تصاویر آویزاں ہیں جبکہ ان کے پاس بے شمار ٹرافیاں بھی موجود ہیں۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹر محمد رضوان نے حال ہی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی مینز انٹرنیشنل ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جبکہ انہوں نے رواں سال 2021 میں اس ٹورنامنٹ میں ایک ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں۔
محمد رضوان نے ٹی ٹونٹی کلینڈرایئر میں زیادہ اسکور کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے جبکہ انہوں نے سب سے زیادہ 752 رنز بنا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News