
بیجنگ: سابق نائب وزیر اعظم پر جنسی زیادتی کا الزام لگانے والی ٹینس اسٹار پینگ شوئی منظر عام پر آگئی ہیں۔
چین کے سابق نائب وزیر اعظم پر جنسی زیادتی کا الزام لگانے والی ٹینس اسٹار پینگ شوئی رواں ماہ کے آغاز سے ہی منظر عام سے غائب تھی جو اب منظر عام پر آگئی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پینگ شوئی نے 30 منٹ تک انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر سے ویڈیو کال پر گفتگو کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ بیجنگ میں اپنے گھر پر ہی موجود ہیں اور وہ فی الحال ذاتی زندگی میں مداخلت نہیں چاہتی ہیں۔
اس سے قبل چینی صحافی نے ٹوئٹر پر ان کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں جس میں یہ دعوی کیا گیا تھا کہ یہ تصاویر اور ویڈیوز حالیہ دنوں کی ہی ہیں۔
AdvertisementPeng Shuai’s WeChat moments just posted three latest photos and said “Happy weekend”.
Her friend shared the three photos and the screenshot of Peng’s WeChat moments. pic.twitter.com/tut8CEH6gu— Shen Shiwei沈诗伟 (@shen_shiwei) November 19, 2021
واضح رہے کہ چینی ٹینس اسٹار پینگ شوئی سابق ڈبلز عالمی نمبر ون رہ چکی ہیں جبکہ ان کے منظر عام سے غائب ہونے کے بعد ویمن ٹینس کی عالمی تنظیم کے ساتھ ساتھ برطانیہ، امریکہ اور اقوام متحدہ نے بھی ان کی حفاظت سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News