Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہین شاہ آفریدی نے دور حاضر کے تمام بولرز کو پیچھے چھوڑ دیا

Now Reading:

شاہین شاہ آفریدی نے دور حاضر کے تمام بولرز کو پیچھے چھوڑ دیا

شاہین شاہ آفریدی نے کیا ایک اور اعزاز اپنے نام اور دور حاضر کے تمام بولرز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں جبکہ انہوں نے گزشتہ روز تک 42 وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دوسرے نمبر پر رہنے والے بھارت کے اسپن بولر اشون ہیں جنہوں نے 41 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر قومی ٹیم کے ہی فاسٹ بولر حسن علی ہیں جنہوں نے 38 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز جاری ہے جس کا پہلا میچ چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدی اسٹیڈٰم میں جاری ہے۔

چوتھے دن کے کھیل میں اب تک بنگلادیش کی پوزیشن مستحکم ہے اور انہوں نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز اسکور کرلیے جبکہ انہیں 173 رنز کی برتری حاصل ہے۔

Advertisement

بنگلادیش کی جانب سے لٹن داس 41 رنز کے ساتھ اور نورالحسن 9 رنز کے ساتھ کریز پو موجود ہیں جبکہ یاسر علی 36 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ بنگلادیش کی دوسری اننگ جاری ہے اور اس اننگ میں بھی شاہین شاہ آفریدی 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے جبکہ حسن علی نے 2 اور ساجد خان ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 4 دسمبر کو ڈھاکہ کے شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈٰیم میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر