Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشز سیریز: پرتھ ٹیسٹ کا انعقاد تاحال مشکلات کا شکار

Now Reading:

ایشز سیریز: پرتھ ٹیسٹ کا انعقاد تاحال مشکلات کا شکار

ایشز سیریز میں آسٹریلیا اور انگلیند کے درمیان پرتھ میں شیڈول پانچواں اور آخری ٹیسٹ مغربی آسٹریلیا میں سخت کووڈ پابندیوں کی وجہ سے تاحال مشکلات کا شکار ہے۔

پانچ سے نو جنوری تک شیڈول چوتھے ٹیسٹ کے بعد آسٹریلوی اور انگلش کھلاڑیوں اور اسٹاف کو پانچویں ٹیسٹ کےلئے سڈنی(نیو ساوتھ ویلز) سے پرتھ جانا ہوگا جو 14 جنوری کو شیڈول ہے۔

نیو ساوتھ ویلز سے مغربی آسٹریلیا جانے والے ہر مسافر کو دو ہفتوں کے ہوٹل کوارنٹائن پروگرام سے گزرنا لازم ہے اور موجوہ حالات میں ایشز سیریز میں شامل کسی بھی شخص کےلئے کوئی چھوٹ نہیں ہے۔

ایسے حالات میں اگر کرکٹ آسٹریلیا مسافر کھلاڑیوں کو 14 روزہ کوارنٹائن سے بچانا چاہتا ہے تو اس کے پاس پانچویں ٹیسٹ کےلئے دوسری ریاست کا انتخاب کرنے کا اختیار موجود ہے۔

مغربی آسٹریلیا کے پریمیئر مارک مک گوون نے اعلان کیا ہے کہ ایک بار ان کی ریاست کی 90 فیصد آبادی دوہری ویکسینیٹڈ ہوجائے تو وہ اپنی سرحدیں کھول دیں گے۔ تاہم یہ آخر جنوری اور شروع فروری سے قبل متوقع نہیں۔

Advertisement

نیو ساوتھ ویلز میں کووِڈ 19 کے کیسز میں کمی اور ویکسینیشن کی بڑھتی شرح کے باوجود ویسٹرن آسٹریلیا کی حکومت اپنے ضوابط سے پیچھے ہٹنے پر تیار نہیں ہے۔

بارڈر معاملے پر وفاقی وزیر صحت مارک ہنٹ اور مک گوون کے درمیان تناو ہے اور دونوں شخصیات اپنی ترجیحات سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر