
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 36 ویں میچ میں نمیبیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پہلے بالنگ کے فیصلے سے متعلق نمیبیا کے کپتان گرہارڈ اراسمس کا کہنا ہے کہ بیٹنگ کے لیے سازگار پچ اور چھوٹی باؤنڈریز کے سبب رنز کا دفاع کرنا مشکل ہوگا۔
Toss update from Sharjah 📰
Namibia have won the toss and will field first. #T20WorldCup | #NZvNAM | https://t.co/8HFFXJ0FqT pic.twitter.com/3S4sBzcGWb
Advertisement— ICC (@ICC) November 5, 2021
نمیبیا کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ جون فرائیلنک ڈی ہائڈریشن کے سبب آج کا میچ نہیں کھیل رہے جبکہ شیکونگو کو ڈراپ کیا گیا ہے۔
ان کی جگہ برکین اسٹاک اور شالٹز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔کپتان کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ نز بنانے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ گروپ 2 سے سیمی فائنل کے لیے پاکستان پہلے ہی کوالیفائی کر چکا ہے۔نیوزی لینڈ 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور نمیبیا 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News