Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کی نئی قسم؛ زمبابوے میں موجود قومی ویمن ٹیم کو خصوصی ہدایات جاری

Now Reading:

کورونا کی نئی قسم؛ زمبابوے میں موجود قومی ویمن ٹیم کو خصوصی ہدایات جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ نے افریقی ممالک میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے پیش نظر ہرارے میں موجود پاکستان ویمن ٹیم کو محتاط رہنے کی خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

بول نیوز کے مطابق پاکستان کی قومی ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائرز میں شرکت کے لیے افریقی ملک زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں موجود ہے، پی سی بی نے افریقی ممالک میں کورونا وائرس کے نئے ویری اینٹ کے پیش نظر ہرارے میں موجود پاکستان ویمن ٹیم کو محتاط رہنے کی خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ اس حوالے سے پی سی پی میزبان ملک اور اپنی مینجمنٹ کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔

دوسری جانب جنوبی افریقا میں کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد آئی سی سی کوالیفائرز کی یو اے ای میں منتقلی اور کھلاڑیوں کی ہرارے سے روانگی کے پلان پر غور کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب اور امریکا سمیت دنیا کے کئی ممالک نے کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد جنوبی افریقا اور زماباوے سمیت افریقا کے مختلف ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی سی سی نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کل آسٹریلیا سے ٹکرائے گی، تیاریاں مکمل
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر