Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل بنگلادیش کو بڑا دھچکا

Now Reading:

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل بنگلادیش کو بڑا دھچکا

چٹاگانگ: بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر شکیب الحسن فٹ نہ ہونے کے باعث پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق شکیب الحسن ہیم اسٹرنگ انجری سے چھٹکارا نہ پا سکے جس کی وجہ سے وہ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ اس سے قبل شکیب الحسن کا نام پہلے ٹیسٹ کے لئے ٹیم اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا اور ٹیم میں شمولیت فٹنس سے مشروط قرار دی گئی تھی۔

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر منہاج العابدین کا کہنا ہے کہ شکیب الحسن مکمل فٹ نہیں ہو سکے اور پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے جبکہ ان کا ابھی ری ہیب جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں 26 نومبر سے 30 نومبر کے درمیان کھیلا جائے گا۔

علاوہ ازیں ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے 8 دسمبر کے درمیان ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement

اس سے قبل پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی گئی جس میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کو کلین سوئپ کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر