
سربیا کے نوواک جوکووچ نے روسی کھلاڑی آندرے روبلیو کے خلاف باآسانی فتح حاصل کرنے کے بعد 10ویں بار اے ٹی پی فائنلز کے آخری چار میں جگہ بنالی۔
سیزن کے اختتامی ایونٹ میں راجر فیڈرر کے چھ ٹائٹلز کے ریکارڈ کی برابری کرنے کےلیے عالمی نمبر ایک نے پانچویں سیڈ روبلیو کو 6-3، 6-2 سے ہرا کر سال کی 50ویں فتح اپنے نام کی۔
جوکووچ نے تواتر کے ساتھ اسٹریٹ سیٹ فتوحات کی بدولت، گرین گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
سربین کھلاڑی نے 2016 کے بعد سے اے ٹی پی فائنلز نہیں جیتے ہیں۔ 2016 میں اینڈی مرے اور 2018 مین الیکزینڈر زیفرف کے ہاتھوں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
20 بار گرینڈ سلیم چیمپئن رُبلیو کےخلاف مضبوط حریف ثابت ہوئے۔ انہوں نے 14 ایسز سرو کیے۔
دن کے آخر میں ناروے کے کیسپر روڈ اور برطانوی کھلاڑی کیمرون نوری کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News