
ڈھاکہ: پاکستان بمقابلہ بنگلادیش کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جارہا ہے جبکہ بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی اسکواڈ میں آج 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں جس میں سرفراز احمد، افتخار احمد، عثمان قادر اور شاہ نواز دھانی کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے جبکہ دھانی آج انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔
واضح رہے کہ آج پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ سہہ پہر 1 بجے کھیلا جائے گا جبکہ اس سے قبل کھیلے گئے دو میچز میں پاکستان کو 2،0 سے برتری حاصل ہے۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے باآسانی 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ آج شام ساڑھے 6 بجے ڈھاکا سے بذریعہ دبئی وطن واپس روانہ ہوگا تاہم اسپنرز عماد وسیم اور عثمان قادر کچھ روز دبئی میں فیملیز کے ہمراہ قیام کے بعد وطن واپس روانہ ہوں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر سے چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News