
آئی سی سی نے نئی ٹی ٹونٹی پلئیرز رینکنگ جاری کردی ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ ان کے پوائنٹس 839 سے کم ہو کر 809 رہ گئے ہیں۔
https://twitter.com/ICC/status/1463425384255422467
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کی دوسری پوزیشن برقرار ہے جبکہ ملان کے 805 رینکنگ پوائنٹس ہیں۔
علاوہ ازیں پاکستان کے ماہناز بلے باز و وکٹ کیپر محمد رضوان بھی چوتھے نمبر پر موجود ہیں جبکہ فخر زمان کا رینکنگ میں 35 واں نمبر ہے۔
بولنگ رینکنگ میں سری لنکا کے وانندو ہسارنگا کا پہلا نمبر برقرار ہے اور پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی رینکنگ میں 10 سے 11 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
پاکستان کے شاداب خان کا رینکنگ میں 14 واں نمبر ہے جبکہ آل راونڈرز رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News