Advertisement
Advertisement
Advertisement

پانچ کروڑ کی گھڑیوں کی ضبطگی کا معاملہ، ہاردک پانڈیا نے وضاحت دے دی

Now Reading:

پانچ کروڑ کی گھڑیوں کی ضبطگی کا معاملہ، ہاردک پانڈیا نے وضاحت دے دی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر ہاردک پانڈیا نے ایئر پورٹ پرکسٹم کی جانب سے  ضبط کی جانے والی  5 کروڑ کی گھڑیوں کے معاملے پر وضاحت دےدی۔

اس معاملے پر منگل کی صبح ہاردک پانڈیا نے ٹوئٹر پیغام میں وضاحت دیتے ہوئے لکھا ’15 نومبر کی صبح دبئی سے ممبئی پہنچنے پر میں خود دبئی سے جو سامان خرید کر لایا تھا، اس کی کسٹم ڈیوٹی ادا کرنے کے لئے ایئر پورٹ پر موجود کسٹم کاونٹر پر گیا تھا۔ میرے بارے میں سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلائی جارہی ہے۔ میں نے خود سارے سامان کی معلومات ایئر پورٹ پر موجود کسٹم افسران کو دی ہے۔

واضح رہے بھارتی میڈیاکی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہاتھا کہ کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد جب دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے وطن واپس پہنچے تو ایئرپورٹ پر ممبئی کسٹمز نے ہاردک پانڈیا کی 5 کروڑ مالیت کی قیمتی گھڑیاں ضبط کرلیں۔

رپورٹس کے مطابق کرکٹر کے پاس ان گھڑیوں کی رسید موجود نہیں تھی جس کی وجہ سے کسٹم حکام نے ان کی دو گھڑیاں ضبط کیں تاہم آج صبح ہاردک پانڈیا نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

اس سے قبل گزشتہ برس نومبر میں ہاردک کے بڑے بھائی کرونال پانڈیا کے پاس سے بھی مہنگی گھڑیاں برآمد ہوئیں تھی۔ انہیں اس وقت ڈارئریکٹریٹ آف ریوینیو اٹیلی جنس (ڈی آر آئی) کے افسران نے روک لیا تھا۔ جس کے بعد اس معاملہ کو محکمہ کسٹم کے سپرد کر دیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر