Advertisement
Advertisement
Advertisement

دورہ بنگلا دیش کے لیے قومی اسکواڈٖ کا اعلان، امام الحق کی واپسی

Now Reading:

دورہ بنگلا دیش کے لیے قومی اسکواڈٖ کا اعلان، امام الحق کی واپسی

 

 

لاہور: دورہ بنگلہ دیش کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دورہ بنگلہ دیش کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا جس میں امام الحق، بلال آصف اور کامران غلام کی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ عمران بٹ، شاہنواز دھانی، حارث رؤف اور یاسر شاہ کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

بیس رکنی اسکواڈ کی قیادت بابر اعظم اور نائب کپتان محمد رضوان کریں گے جبکہ عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، بلال آصف اور فہیم اشرف کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

Advertisement

علاوہ ازیں فواد عالم، حسن علی، امام الحق، کامران غلام، محمد عباس اور محمد نواز کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے اور نسیم شاہ، نعمان علی، ساجد خان، سرفراز احمد اور سعود شکیل کو اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور زاہد محمود کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دورہ بنگلا دیش کے دورے کے دوران پاکستان ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی جبکہ پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر سے 30 نومبر اور دوسرا 4 دسمبر سے 8 دسمبر کے دوران کھیلا جائے گا۔

علاوہ ازیں اس دورے میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے جائیں گے جس کا پہلا میچ 19 نومبر، دوسرا 20 نومبر اور تیسرا 22 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر