Advertisement
Advertisement
Advertisement

انگلش ٹیم پر پوری میچ فیس کا جرمانہ عائد

Now Reading:

انگلش ٹیم پر پوری میچ فیس کا جرمانہ عائد

آئی سی سی نے انگلینڈ ٹیم پر پوری میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ انگلینڈ کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھی بڑے دھچکے کا سامنا ہے۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز جاری ہے جس کے پہلے میچ میں انگلینڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ آئی سی سی نے اس میچ میں سست اوور پھینکنے پر میچ فیس کا پورا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

Advertisement

آئی سی سی نے انگلینڈ پر اس میچ میں سست بالنگ کرانے کی وجہ سے 5 پوائنٹس کی بجائے 8 پوائنٹس کا بھی جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ آئی سی سی نے اس سے قبل میچ فیس کا پورا اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 5 پوائنٹس کے جرمانے کا اعلان کیا تھا۔

آئی سی سی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ نے مقررہ وقت میں 8 اوورز کم پھینکے تھے جس کی وجہ سے انگلینڈ ٹیم کے 3 اضافی پوائنٹس کاٹے گئے ہیں۔

آئی سی سی کا کہنا تھا کہ پنالٹی اووروں کی کوئی حد نہیں ہے، آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 16 اعشاریہ 1 اعشاریہ 12 کے مطابق مقررہ وقت میں پورا نہ کرنے والے اوورز کی تعداد کو ظاہر کرتا ہے۔

آئی سی سی کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے جتنے اوور کم تھے اسی حساب سے فی اوور ایک پوائنٹ کا جرمانہ لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشز سیریز، جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کی دوسرے ٹیسٹ میں واپسی

Advertisement

واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم اب تک 5 ٹیسٹ میچز کھیل چکی ہے جس میں اس کے 6 پوائنٹس ہیں جبکہ ٹیسٹ چیمپئن کا خطابی مقابلہ کھیلنے کے لیے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ 2 میں رہنا ضروری ہے لیکن پوائنٹس ٹیبل پر انگلینڈ کی حالت انتہائی خراب نظر آرہی ہے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی رولز کے مطابق جتنے اوور کم پھینکے جاتے ہیں اسی حساب سے میچ فیس کی بھی کٹوتی ہوتی ہے جبکہ ایک اوور پر میچ فیس کا 20 فیصد کاٹا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر