Advertisement
Advertisement
Advertisement

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

Now Reading:

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے  میزبان یو اے ای  کو شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل تیسری فتح  کے ساتھ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور کپتان قاسم اکرم کی نصف سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے۔

حسیب اللہ خان 39 جبکہ احمد خان برق رفتار ناقابل شکست 34 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔

یو اے ای کی جان ب سے ایان افضل خان نے 3 ، نیلانس کیسوانی نے 2 جبکہ علی نصیر، دھرو پراشراور جش گیانانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

220 رنز کے بظاہر آسان ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم پاکستان کی شاندار بالنگ کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 198 رنز  ہی بناسکی۔

یواے ای کی جانب سے کائے اسمتھ اور ایان افضل خان 38،38 جبکہ کپتان علی شان شرفو35  رنز نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان قاسم اکرم نے 3 جبکہ معاذ صداقت، مہران ممتاز اور محمد ذیشان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ ایونٹ کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو  جبکہ دوسرے میچ میں بھارت کو شکست دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیاکپ 2025؛ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم
ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر