Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک ویسٹ انڈیز سیریز: قومی کھلاڑیوں کے کووڈ ٹیسٹ منفی آگئی

Now Reading:

پاک ویسٹ انڈیز سیریز: قومی کھلاڑیوں کے کووڈ ٹیسٹ منفی آگئی

کراچی: پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی کووڈ رپورٹ منفی آگئی ہے۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق پاکستانی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کی کووڈ رپورٹ منفی آگئی ہے جبکہ بائیو سیکیور ببل کو کل جوائن کرنے والے تمام کھلاڑی کی بھی کووڈ رپورٹ منفی آگئی ہے۔

ترجمان کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑی آج ہوٹل میں آرام کریں گے اور پاکستانی ٹیم اپنی پریکٹس کا آغاز کل سے کرے گی جبکہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان سیریز کا آغاز 13 دسمبر سے ہوگا جو 22 دسمبر تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سال 2021: ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی فتوحات کا سفر

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل کھلاڑی کل کراچی پہنچے تھے جبکہ دیگر کھلاڑی آج ڈھاکہ سے لاہور پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی بھی گزشتہ روز دبئی کے راستے کراچی پہنچے تھے جنہیں سخت ترین سیکیورٹی میں ہوٹل منتقل کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ پولارڈ انجری کے سبب سیریز سے دستبردار ہوگئے ہیں جس کے بعد ان کی جگہ ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کی قیادت نکولس پوران کریں گے جبکہ ون ڈے میچز میں ویسٹ انڈیز کی کپتانی شائی ہوپ کو دی گئی ہے۔

ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کے دوران 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

Advertisement

خٰال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 13 دسمبر کو شام 6 بجے کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی 14 دسمبر کو ہوگا اور تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 16 دسمبر کو شام 6 بجے کھیلا جائے گا۔

اسی طرح پہلا ون ڈے میچ 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ون ڈے 20 دسمبر اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیاکپ 2025؛ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم
ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر