Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی، پاکستان اور کوریا کا میچ 3-3 گول سے برابر

Now Reading:

ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی، پاکستان اور کوریا کا میچ 3-3 گول سے برابر

ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی کے ساتویں میچ میں پاکستان اور کوریا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں جن کے درمیان مقابلہ 3-3 گول سے برابر رہا۔

بنگلادیشی دارالحکومت ڈھاکہ میں کھیلے گئے  سنسنی خیز میچ میں پاکستان کی جانب سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا گیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے رانا وحید نے 2  اور افراز نے ایک گول اسکور کیا۔

کوریا نے ابتداء میں میچ میں برتری حاصل کی جسے پاکستان کے کھلاڑی افراز نے فیلڈ گول کے ذریعے  ختم کیا۔ اس کے بعد رانا وحید نے پاکستان کی جانب سے دوسرا اور تیسرا گول اسکور کرکے 1-3 کی برتری حاصل کرلی۔

تاہم کوریا نے میچ کے اختتام سے قبل دو گول اسکور کرکے مقابلہ 3-3 گول سے برابر کردیا۔

پاکستان کے کھلاڑی افراز مین آف دی میچ قرار پائے۔

پاکستان ایونٹ میں اپنا چوتھا میچ کل 19 دسمبر کو میزبان بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 1-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر