Advertisement
Advertisement
Advertisement

عاقب جاوید کا بورڈ میں عہدہ لینے سے انکار

Now Reading:

عاقب جاوید کا بورڈ میں عہدہ لینے سے انکار

لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے دو ٹوک اعلان کردیا ہے کہ وہ بورڈ میں کوئی عہدہ نہیں لینا چاہتے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے قومی ٹیم کی کوچنگ میں دل چسپی اور پاکستان کرکٹ بورڈ میں جاب کرنے کی اطلاعات کو من گھڑت قرار دے دیا ہے۔

عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ مصباح سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں۔ کوالیفاٰئیڈ لوگوں کو ہی میرٹ پر موقع ملنا چاہیے، زندگی میں کسی سے نوکری نہیں مانگی۔ اپنی مرضی اور پلاننگ کے مطابق کام کرنے کا عادی ہوں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ ایسی جگہ کام نہیں کرسکتا جہاں کسی اور کے تابع ہوں۔ لاہور قلندرز کے ساتھ جس طرح کھلے ذہن اور اپنے آئیڈیاز کے ساتھ کام کررہا ہوں تو اس میں ہی خوش یوں۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی طرف سے پاکستان کرکٹ کو نئے کھلاڑی دینے کے لیے ڈویلپمنٹ کا کام زبردست طریقہ سے جاری ہے اور شاہین شاہ آفریدی، حارث روف، دلبر حسین کی شکل میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔

Advertisement

عاقب جاوید کا مزید کہنا تھا کہ اب ایک اور لڑکا لاہور قلندرز کے پلیٹ فارم سے بگ بیش میں کھیلے گا تو یقین ہے کہ لوگ ایک بار پھر ہمارے اس پلئئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کو سراہیں گے۔

واضح رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر آپریشنز ہیں جبکہ لاہور قلندرز کے کپتان سے متعلق تبدیلی کو قبل از وقت قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کا کپتان کون ہوگا، اس کے لیے ابھی انتظار کرنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیاکپ 2025؛ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم
ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر